ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقلی کی آفر کی تھی یا نہیں؟ خواجہ آصف کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقلی کی پیشکش کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت معیشت کےتمام اشاریے بہتری کی طرف جارہےہیں اور کوششیں جاری ہیں کہ کسی طرح سیاسی استحکام پیدا ہوسکے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جس نےبھی بانی پی ٹی آئی کو مشورہ دیا اس کی سمجھ میں بہت کمی ہے، اوورسیز پاکستانی ماہانہ اپنےگھروں میں پیسےبھیجتےہیں، پی ٹی آئی کے کہنے پر وہ بند ہونے سے ان کا ہی نقصان ہے، ترسیلات زر کا اُسی ماہ پتہ لگ جاتاہے پھر انتظار کی کیا ضرورت ہے، پی ٹی آئی کا ہر حربہ ناکام ہوا ہے۔

- Advertisement -

بنی گالہ منتقلی کی آفر کے دعویٰ پر انھوں نے کبھی کہتےہیں آفرہےبنی گالہ شفٹ ہوجاؤکبھی کہیں اوریہ ان کے خیالات ہیں، بانی پی ٹی آئی کوبنی گالہ منتقل کرنے کیلئے کوئی آفر نہیں کی، ان کی باتوں میں ذرا بھی صداقت نہیں ہے۔

مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریق مذاکرات کے ٹیبل پر تھے تو لمبا چوڑا ٹوئٹ کردیا، میرا خیال ہے، اس ٹوئٹ کے بعد مذاکرات بنتےنہیں تھے، پھربھی مذاکرات جاری ہیں۔

عمران خان سے ملاقات سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ میراخیال ہےملاقات میں کوئی حرج نہیں کروادینی چاہئے، ملاقات کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے تاہم پریس کانفرنس چھوٹا موٹا جلسہ روز ہورہا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں توبانی پی ٹی آئی نے جیلوں میں زمین پرسلایا لیکن بانی پی ٹی آئی کو تو بہت سہولیات ملی ہوئی ہیں، پی ٹی آئی دور میں ہمیں کوئی سہولیات نہیں دی جاتی تھیں، میرے بچے امریکا سے ملنے آئے تھے بانی پی ٹی آئی کے بچے بھی آجائیں، نواز شریف کوآخری سانسوں میں بیگم سےبات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، میں کہتا ہوں باپ سے ملنے کیلئےبیٹوں کو آنا چاہئے۔

انھوں نے بتایا کہ معاشی اشاریےبھی بہترہوئےہیں، کل پی آئی اےکی پروازپیرس کیلئےروانہ ہوئی ہے، یہ ٹریفک کا اجرا ہے، جس میں ہر روز اضافہ ہوگا، یورپ میں19مقامات، فروری سےبرطانیہ کا بھی اجرا ہوگا، ہمارا ٹارگٹ نارتھ امریکا، یو ایس اے ہے، ہم پیرس یاکسی اورایئرپورٹ کے راستے اس کا اجراکریں گے، پی ٹی آئی کی تخریبی سیاست کےباوجود یہ بہت بڑی تبدیلیاں ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی امن ہوجائے دہشتگردی ختم ہوجائےتوخودکفیل ہوجائیں گے ، سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے جو کام انجام دیے قابل تعریف ہیں، حکومتی خرچے پر اگر سیالکوٹ کا ایئر پورٹ بنتا تو پتہ نہیں کس کس کی جیب میں پیسہ جاتا، سیالکوٹ ایئرپورٹ کیلئے بزنس کمیونٹی کیساتھ شہباز شریف نےبڑا کردار ادا کیا، میراخیال ہے سیالکوٹ کو بونڈ ڈسٹی ڈکلیئر کر دیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں