ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

لڑکیوں کی تعلیم کیلئے معاشرتی رویوں کو چیلنج کرنا ہوگا، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کیلیے معاشرتی رویوں کو چیلنج کرنا ہوگا۔ پالیسی سازی و فیصلوں میں لڑکیوں کی شمولیت یقینی بنانی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہر نے بین الاقوامی اسکول گرلز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسےمعاشرے میں بڑی ہوئی جہاں صنفی تفریق عام تھی، لڑکیوں کی تعلیم کو اکثر نظرانداز کیا جاتا تھا۔

نگار جوہر نے بتایا کہ تعلیم نے میری زندگی میں انقلاب برپا کیا، آج اس مقام پر ہوں کہ ملک کی خدمت کررہی ہوں، بطورفوجی ایسےعلاقےدیکھےجہاں گرلزاسکول تباہ ہو چکےتھے، کچھ علاقوں میں لڑکیوں کوزبردستی تعلیم سےمحروم کر دیا گیا تھا۔

- Advertisement -

انھوں نے زور دیا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیےمعاشرتی رویوں کو چیلنج کرنا ہوگا، فیصلہ سازی وپالیسی سازی میں لڑکیوں کی شمولیت کو یقینی بنانا ہوگا، خواتین کی تعلیم کو قومی بجٹ اور پالیسی کا لازمی حصہ بنایا جائے۔

خاتون لیفٹیننٹ جنرل نے مزید کہا کہ خواتین کی تعلیم کیلئے چیلنجز ضرور مگرمواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، نیشنل پالیسی اور بجٹ میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے اقدامات کیے جانے چاہئیں اور آگہی مہم چلائیں، پڑھی لکھی خاتون ہی معاشرےمیں کردار ادا کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں