ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار و سماجی کارکن سونو سود نے سُپر اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس وقت سونو سود کو ان کی ایکشن فلم ’فتح‘ میں پرفارمنس کیلیے سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کئی سال پہلے سلمان خان کی فلم ’دبنگ‘ میں منفی کردار سے دیکھنے والوں کو متاثر کیا تھا جبکہ شاہ رخ خان کی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ میں بھی اپنی مزاحیہ اداکاری کا مظاہرہ کیا۔
سونو سود نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے پر بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سونو سود کا اپنی فلم ’فتح‘ کی کمائی غریبوں میں تقسیم کرنے کا اعلان
سب سے پہلے انہوں نے شاہ رخ خان کے بارے میں بتایا کہ ان کے ساتھ کام کر کے وہ کافی لطف اندوز ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سُپر اسٹار کے ساتھ کام کرنا اس لیے زیادہ دلچسپ تھا کیونکہ ہم نے ایک ساتھ بہت سفر کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری چارٹرڈ فلائٹ تھی اور ہم تقریباً پانچ سے چھ افراد تھے اس لیے ہم نے ساتھ سفر کیا اور خوف لطف اندوز ہوئے، ہم نے بہت وقت ایک ساتھ گزارا ہے۔
سلمان خان کے بارے میں سونو سود کی رائے تھی کہ وہ اپنے جذبات کو ظاہر کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے لیکن اگر وہ کسی کو پسند کرتے ہیں تو وہ انہیں دل سے پیار کرتے ہیں، وہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سامنے والے شخص کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اس کی کتنی فکر کرتے ہیں۔
سونو سود نے بتایا کہ شاہ رخ خان کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرنے والے شخص ہیں، وہ اگر کوئی چیز پسند کرتے ہیں تو اسے حاصل بھی کر لیتے ہیں، دونوں اداکاروں میں مشترکہ چیز یہ ہے کہ وہ تمام تر کامیابیوں کے باوجود اپنے آس پاس کے لوگوں کا خیال رکھنا جانتے ہیں۔
سونو سود کی فلم ’فتح‘ 10 جنوری 2025 کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی گئی جس کی ہدایت کاری بھی انہوں نے خود کی ہے۔