اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

بندر نے شاپنگ مال میں خاتون پر حملہ کردیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شاپنگ مال کے اندر بندر نے اچانک خاتون پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش شہر کے شاپنگ مال میں بندر نے افرا تفری مچا دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون کو مدد کے لیے چیخ و پکار کررہی ہے۔

- Advertisement -

یہ اس وقت شروع ہوا جب سول لائنز کی عمارت کے داخلی دروازے سے گزرنے والے بندر کو دیکھا گیا اسی دوران وہ خاتون خریدار کے پیچھے گیا اور اس کے کندھے پر چڑھ گیا۔

مال انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا تاہم یہ معلوم نہیں ہے کہ صورتحال کو کس طرح کنٹرول کیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں بندروں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور آئے روز اس قسم کے واقعات سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بندر کا خطرہ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے، ان علاقوں میں املاک کو پہنچنے والے نقصان اور حملوں کے واقعات شاذو نادر ہی رپورٹ ہوتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں