پنجاب میں سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد لڑکی سے ملنے جانے والے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر حافظ آباد میں نوجوان کے قتل میں ملوث لڑکی کے باپ اور بھائی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 22 سالہ جہانگیر 27 دسمبر کو ڈسکہ میں لڑکی سے ملنے گیا تھا۔
پولیس کے مطابق 4 جنوری کو تھانہ کسوکی میں نوجوان کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا، مقتول جہانگیر کا موبائل تھانہ صدر ڈسکہ کے قریب بند ہوا تھا۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے باپ اور بھائی نے قتل کے بعد لاش کھیتوں میں دفنا دی تھی نشاندہی پر لاش برآمد کی گئی۔
ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی سے تعلقات پر جہانگیر کو قتل کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے علاقہ اقبال ٹائون میں نوجوان نےفائرنگ کرکے کزن کو قتل،دوست کوشدید زخمی کرکے خودکشی کر لی تھی۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اور مقتول نشے کے عادی تھے۔ ملزم محمد بن نوشاب کی فائرنگ سے اس کا 23سالہ کزن زین موقع پر جاں بحق جبکہ حمزہ شدید زخمی ہوا، جس کے بعدملزم نے اپنے سر میں بھی گولی مار لی۔