اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

اپنا گھر پروگرام، شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت آج خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں تقریباً 5 ہزار شہری قرض لے چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے مئی تک 40 ہزار افراد کو قرض فراہمی کا ہدف مقرر کر دیا، بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ 4200 سے زائد مکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں، اور نادار خاندانوں کو بھی بنے بنائے گھر ملیں گے، یہ گھر روڈا اور ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے بنائے جائیں گے۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنا گھر پروگرام کے لون دینے کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، انھوں نے لون 15 سے 20 لاکھ کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کا بھی حکم دیا۔

وزیر اعلیٰ نے ’پنجاب دھی رانی‘ پروگرام لانچ کر دیا؛ اجتماعی شادیوں کا آغاز

اجلاس میں مریم نواز نے کہا کہ اپنا گھر بنیادی حق ہے، میں چاہتی ہوں ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کا پہلا ’پنجاب دھی رانی‘ پروگرام بھی لانچ کر دیا ہے۔ لاہور کے بہترین میرج ہال میں 51 اجتماعی شادیوں سے آغاز کر دیا گیا، نوبیاہتا جوڑوں میں پانچ کرسچن دولہا دلہن اور ایک اسپیشل جوڑا بھی شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں