پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی میں صائم ایوب کی شرکت: حتمی فیصلہ کب ہوگا؟ اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

زخمی صائم ایوب کے اگلے ماہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہے پی سی بی بھی اسکواڈ میں اوپنر بیٹر کو شامل کرنے پر گومگو کیفیت کا شکار ہے۔

چیمپئنز ٹرافی اگلے ماہ پاکستان میں ہو رہی ہے۔ اس شوپیس ایونٹ سے قبل صائم ایوب کا شدید زخمی ہونا پاکستان کے لیے سب سے تشویشناک بات ہے۔ وہ بغرض علاج لندن میں موجود ہیں جب کہ آئی سی سی نے ابتدائی اسکواڈ کے لیے 12 جنوری جب کہ حتمی اسکواڈ کے لیے 11 فروری کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کو میڈیکل پینل کی جانب سے صائم ایوب کی انجری کی نوعیت اور صحتیابی سے متعلق رپورٹ کا انتظار ہے اور ذرائع نے بتایا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں نوجوان بیٹر کی شمولیت کا حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں کر لیا جائے گا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ میں پاکستان کی تاریخی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے والے نوجوان جارح مزاج کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر صائم ایوب کو جنوبی افریقہ سے ہی لندن روانہ کیا گیا جہاں گزشتہ دنوں ماہر آرتھوپیڈک سرجنز ڈاکٹر ڈیوڈ ریڈفرن اور ڈاکٹر لکی جیاسیلن نے صائم ایوب کی انجری کا جائزہ لیا۔ ابتدائی تشخیص ٹخنے کو نقصان نہیں پہنچا اور صورتحال نارمل بتائی گئی۔

اس سے قبل ڈاکٹر نے صائم ایوب کو 6 ماہ تک مکمل آرام کا مشورہ بھی دیا جبکہ مزید ڈاکٹرز کا ایک پینل رپورٹس، ایکسرے سمیت دیگرصورت حال دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔

صائم ایوب اگر چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کو دستیاب نہ ہوئے تو جارح مزاج اوپنر اور چیمپئنز ٹرافی 2017 کے ہیرو فخر زمان کی قومی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کیلیے ایشیائی ملک نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، اہم کھلاڑی ڈراپ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں