پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

’امریکا نے بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دینے کا مطالبہ نہیں کیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا نے بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دینے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کل القادر کیس کا فیصلہ آئے گا اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے امریکانےحکومتی سطح پر بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دینےکا کوئی مطالبہ نہیں کیا ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والے اب باجماعت امریکا کے سامنے لیٹ گئے ہیں۔

خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے مذاکراتی رہنماؤں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کو مذاق رات بنا دیا ہے مذاکرات کرنےوالے اپنے لیڈر کو بیچ کر خود فائدہ لینا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ آیا تو پاکستان اپنے مفادات کے مطابق کام کرے گا، خواجہ آصف

- Advertisement -

قبل ازیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے عمر ایوب، اسد قیصر، علامہ راجہ ناصر عباس، حامد رضا اور فیصل چوہدری اڈیالہ جیل پہنچے تھے، صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی سے ملاقات کنٹرولڈ ماحول میں کرائی گئی۔

حامد رضا نے بتایا کہ کمیٹی نے اپنا نقطہ نظر بانی کے سامنے رکھا اور ان کی طرف سے بھی گائیڈ لائنز جاری کی گئیں، ملاقات میں آج بانی نے دوبارہ کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، غیر جانب دار کمیشن تشکیل دیا جائے جو ذمہ داران کا تعین کرے، اس میں ہم اپنی مرضی کا جج نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں ظلم و ستم کا ازالہ ہو اور ذمہ داران کا تعین ہو۔

حامد رضا نے کہا پی ٹی آئی کی کمیٹی تیسرے مذاکراتی راؤنڈ کے لیے تیار ہے، حکومتی کمیٹی جوڈیشل کمیشن کے لیے ورکنگ کر کے آئے، تیسری ملاقات میں حکومت کو مذاکرات میں پیشرفت دکھانی ہوگی، مذاکرات کے لیے ہماری ڈیڈ لائن 31 جنوری ہے۔

دوسری جانب سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ضرور ہو گی، بانی پی ٹی آئی نے دستخط کیے تھے، کسی نے یہ کروایا تو اب کوئی نہیں مانے گا۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال سے بانی کو پارٹی میں جیل سے لے کر مروانے تک کی پلاننگ ہوئی، پی ٹی آئی رہنما خود ہی بانی کیخلاف سازش میں مصروف ہیں بانی پی ٹی آئی کو کہتا رہا ان حواریوں کی بات نہ مانیں آج پی ٹی آئی والے اقتدار کے مزے لے رہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ جب 190 ملین پاؤنڈ کی اپروول ہوئی اس وقت میں وفاقی وزیر تھا اس وقت بانی کو کہا تھا یہ نہ کریں نیب کا کیس بنے گا آپ کو جیل ہوگی یہ اوپن اینڈشٹ کیس ہے اور اب گل مُک گئی ہے بانی پی ٹی آئی کو سزا ضرور ہونی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں