پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

خبیب نورماگومیدوف کو امریکا میں جہاز سے اتار دیا گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں اپنی فائٹنگ کی بدولت مشہور و معروف سابق مکس مارشل آرٹ فائٹر خبیب نورماگومیدوف کو امریکا میں جہاز سے اتار دیا گیا۔

ایم ایم اے فائٹر خبیب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہوئی ہے جس میں الاسکا ایئرلائن کی ایک پرواز کے دوران یو ایف سی چیمپئن ناخوشگوار صورت حال کا سامنا ہے جبکہ انھیں فلائٹ سے اترنے کا بھی کہا گیا اس دوران جہاز میں بیٹھے شخص نے ویڈیو بنالی۔

لاس ویگاس میں ہیرری رِیڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روسی فائٹر خبیب کو لاس اینجلس جانے والی پرواز سے اُترنے پر مجبور کیا گیا، ایئرہوسٹس نے سابق یو ایف سی فائٹر کو بتایا کہ ہم آپ کو ایمرجنسی رو پر بیٹھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

- Advertisement -

اس دوران روس سے تعلق رکھنے والے خبیب نے بھی اپنے بیٹھنے کا جواز پیش کیا تاہم ایئر ہوسٹس نے نے انھیں کہا کہ آپ دوسری سیٹ لے سکتے ہیں یا ہم آپ کو طیارے سے اُتار سکتے ہیں۔

خبیب نورماگومیدوف نے نہایت مناسب انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ صحیح نہیں ہے‘ اور فلائٹ اٹینڈنٹ کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا۔

اس موقع پر فلائٹ اٹینڈنٹ کے منیجر نے خبیب کو متبادل سیٹ دینے کی پیشکش کی اور مشورہ دیا کہ آپ دوسری پرواز بھی لے سکتے ہیں، تاہم پھر خبیب اور ان کے ساتھیوں کو نامناسب طور پر طیارے سے اتار دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دنیا کے مشہور و معروف مکس مارشل آرٹ فائٹر خبیب اپنا سامان اٹھا کر جہاز سے باہر جاتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

اس صورتحال کے دوران مکس مارشل آرٹ فائٹ کے بے تاج بادشاہ یہ بھی بتایا کہ چیک ان کے دوران ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ انگریزی جانتے ہیں اور انھوں نے ہاں کہا تھا، تو پھر یہ فیصلہ کیوں کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں