پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے تل ابیب کی مرکزی شاہراہ اور مختلف سڑکوں کو بند کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو حکومت کے خلاف تل ابیب میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے کیے اور غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کو رہا کروانے کا مطالبہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق احتجاج کے دوران حکومت مخالف نعرے لگاتے مظاہرین نے کرائم منسٹر، شرم کرو، مزید جنگ نہیں کے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔

- Advertisement -

سڑکیں خالی کرانے کے لیے کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نے‘اسرائیل کی تاحیات حمایت’کے لیے بائیڈن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ صدر جو بائیڈن کی کال پر بات چیت کی اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں جاری جنگ بندی کے مذاکرات کی چند نئی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ صدر نے لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے، شام میں اسد حکومت کے خاتمے اور خطے میں ایران کی طاقت کے کمزور ہونے کے بعد بنیادی طور پر بدلے ہوئے علاقائی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

لاس اینجلس آگ، ٹرمپ نے کسے قصور وار ٹھہرایا؟

امریکی صدر نے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ معاہدے کے تحت لڑائی روکنے پر انسانی امداد میں اضافے ہو سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں