جہانیاں میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ٹرین سے علیحدہ ہونے والی بوگی کو بچوں نے دھکا لگا کر اسٹیشن پہنچا دیا۔
بچوں کی ریلوے بوگی کو دھکا لگاکر اسٹیشن تک پہنچانے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو بھی موصول ہوگئی، ریلوے اسٹیشن کے نزدیک کوئٹہ سے لاہور جانے والی مال بردار ٹرین کا جوائنٹ الگ ہوگیا تھا۔
ریلوے ذرائع نے بتایا کہ جوائنٹ الگ ہونے سے مال بردار ٹرین کی آخری بوگی علیحدہ ہوگئی، ٹرین ڈرائیور نے باقی ٹرین کو جہانیاں اسٹیشن پر پہنچا کر بریک لگائی،
- Advertisement -
ریلوے اہلکاروں نے بوگی کو ٹرین سے ملانے کیلئے موقع پر موجود بچوں سے دھکا لگوایا، بچوں نےعلیحدہ ہونے والی بوگی کو دھکا لگاکر جہانیاں اسٹیشن پر پہنچایا۔
اس حوالے سے ریلوے ذرائع نے مزید بتایا کہ اپ اور ڈاؤن ٹریک کو بحال کردیا گیا ہے، ٹرین کو مرمت کے بعد اپنی منزل پر روانہ کردیا جائےگا۔