بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

سرفر نے خاتون کو ڈوبنے سے بچالیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل میں کائٹ سرفر نے خاتون کو ڈوبنے سے بچالیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیلین اولمپین ایتھلیٹ برونولو بوساؤ لوئس ساحل پر سرفنگ کی مشق میں مگن تھے کہ ان کی نظر اچانک خاتون پر پڑی۔

برونو فوری ان کی مدد کو پہنچے اور انہیں موت کے منہ سے بچا لیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق برونو آرتھوپیڈک ڈاکٹر بھی ہیں، وہ 10 جنوری کو سرفنگ کررہے تھے کہ اس دوران خاتون کو ڈوبتا دیکھ کر انہوں نے اس کی زندگی بچائی۔

انہوں واقعے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔

برونو نے برازیل میں ساؤ لوئس کے ساحل پر سرفنگ کے دوران کسی کی چیخ کی آواز سنی اور اس کی مدد کو پہنچے، اور عورت کی مدد کرنے کے لیے اپنی کائٹ سرفنگ کا استعمال کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو لائف گارڈ اس کی مدد کے لیے بھاگتے ہیں، خاتون کو اس کا شکریہ ادا کرتے اور چلتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی سرفر کے اقدامات کی تعریف کی اور انہوں نے بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے صرف وہی کیا جو مجھے کرنے کی ضرورت تھی اور میری پہنچ میں تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں