بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

نیلم منیر کے شوہر کا تعلق کس ایشیائی ملک سے ہے؟ سسرالی رشتے دار نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نیلم منیر کے شوہر کا تعلق کس ملک سے ہے، ان سے سسرالی رشتے دار نے بتادیا۔

گزشتہ سال نیلم منیر کی دبئی میں شادی ہوئی تھی جس کی تصاویر سال نو کے آغاز پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، تاہم اب کے دیور نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ کے شوہر کا تعلق پاکستان سے ہی ہے اور وہ دبئی میں کئی ریسٹورنٹس کے مالک ہیں۔

اداکارہ کے دیور جن کا نام ثمر رانجھا ہے انھوں نے نجی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اداکارہ نیلم منیر کے شوہر ان کے بھائی محمد راشد کا تعلق پاکستان کے شہر میانوالی سے ہے۔

- Advertisement -

محمد راشد 2006 سے دبئی میں مقیم ہیں، وہاں ان کے 3 سے 4 ریسٹورنٹس ہیں جبکہ وہ ٹریول اینڈ ٹورازم کا بزنس بھی کرتے ہیں۔

ثمر رانجھا نے مزید بتایا کہ نیلم منیر اور بھائی کی پہلی ملاقات دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی، پھر اسنیپ چیٹ پر بات چیت کے بعد دونوں محبت میں گرفتار ہوگئے۔

دونوں میں تقریباً ڈھائی سال دوستی رہی جس کے بعد انھوں نے شادی کا فیصلہ کیا، جوڑے کی شادی اور ولیمہ کی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی جس میں صرف قریبی رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا تھا۔

ثمر رانجھا نے بتایا کہ نیلم منیر اخلاقاً بہت اچھی ہیں اور ان کی فیملی سے اچھے تعلقات ہیں، دونوں کی پاکستان واپسی پر میانوالی میں بھی ولیمہ منعقد ہوگا۔

خیال رہے نیلم منیر کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد پاکستان کے ایک یوٹیوبر یاسر شامی نے دعویٰ کیا تھا کہ محمد راشد دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں اور ان کی تنخواہ 10 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں