بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

معمر رانا کی فلم ’باپ‘ کے ٹریلر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا کی فلم ’باپ‘ کے ٹریلر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

اداکار معمر رانا فلم ’باپ‘ میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ اداکارہ ثنا گل موجود ہیں فلم کو 24 جنوری کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

’باپ‘ کی کہانی ناصر محمود نے لکھی اور اس کے ہدایت کار اور پروڈیوسر بھی وہی ہیں۔

- Advertisement -

فلم میں معمر رانا ایک ایسے باپ کا کردار نبھا رہے ہیں جو اپنی بیٹی کی موت کے بعد اغوا کار سے بدلہ لینے کے لیے ہر حد سے گزر جاتا ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستانی فلم باپ کا ٹریلر اور میوزک لانچنگ تقریب مقامی سینما میں منعقد کی گئی۔

تقریب میں اداکار معمر رانا، راشد محمود، گوشی خان، عابد شیخ، ندیم چیمہ ، شہریار چیمہ،  کامران مجاہد، نعیم وزیر، عمران احمد،جرار رضوی، اسلم سیماب،آغا قیصر عباس،امتیاز کوکب،احتشام سہروردی ،عاصمہ اسماعیل بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

فلم باپ کے مرکزی کردار ادا کرنے پر اداکار معمر رانا نے کہا کہ فلم "باپ” کا اسکرپٹ میرے دل کو لگا، اب تک 395 فلمیں کرلی ہیں اور آگے بھی کرتا رہوں گا، یہ فلم میرا کم بیک نہیں بلکہ نئی منزل ہے ،ہم عام انسان نہیں ہوتے ہمیں سمجھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

معمر رانا کا کہنا تھا کہ  فلم "باپ” کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں