یورپی ملک ہنگری اور یوکرین کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے۔
وزیرخارجہ ہنگری نے دوٹوک کہا ہے کہ روسی گیس پائپ لائن پر حملہ خودمختاری پر حملہ تصور کریں گے، گیس سپلائی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش خودمختاری کو نقصان کے مترادف ہو گی۔
خبرایجنسی کے مطابق یوکرین نے گزشتہ روز ترک اسٹریم پائپ لائن پر حملوں کیلئے 9 ڈرونز کا استعمال کیا تاہم روسی دفاعی نظام کی وجہ سےیوکرین کےڈرون حملوں میں گیس پائپ لائن محفوظ رہی۔
ہنگری کا کہنا ہے کہ سب سے ٹرانسپورٹ روٹ اور توانائی منصوبوں پر حملے نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں امریکا کی روسی تیل پر پابندیاں چیلنجز پیدا کر رہی ہیں امریکی پابندیاں توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔
ترک اسٹریم گیس پائپ لائن سے ترکیہ اور کچھ یورپی ممالک کو گیس کی سپلائی کی جاتی ہے۔ ہنگری نےروس کیخلاف فوجی مددبڑھانےکےکیف کےمطالبات کی مخالفت کی تھی۔