بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

13 رجب کا جلوس: : کراچی میں آج کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : 13 رجب جلوس کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لئے آج راستوں کی بندش سے متعلق ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج 14جنوری کو بسلسلہ ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا جلوس آج شام چار بجے غفور چیمبر صدر سے نکالا جائے گا، جو محفل شاہ خراساں پر اختتام پزیر ہوگا۔

13رجب کے جلوس کے پیش نظر ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ، جس میں بتایا گیا جلوس کے باعث ایم اے جناح روڈ، تبت سینٹر سے گرومندر چوک اور اطراف کی سڑکیں سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بند رہیں گی تاہم بہادر یار جنگ روڈ ٹریفک کیلئے کھلی رہے گی۔

- Advertisement -

شہری گرومندر سے ٹاور جانے کیلئے سولجر بازار نمبر ایک سگنل کوسٹ گارڈ، انکل سریا سگنل کا راستہ اختیار کریں۔.

شاہراہ قائدین سوسائٹی سگنل سے آگے ٹریفک کے لئے بند ہوگی اور سوسائٹی لائٹ سگنل سے ٹریفک کو دائیں جانب بھیجاجائے گا جبکہ سوسائٹی لائٹ سگنل سیخداد کالونی برج والا راستہ ایمپریس مارکیٹ کی جانب کھلا رہے گا۔

فریسکو سے نمائش جانے کیلئے عیدگاہ چوک، دلپسند مٹھائی سے ٹریفک کو ڈاکخانہ سیجوبلی سے نشتر روڈ یا تبت سینٹر سے ریگل چوک کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ فوارہ چوک عبداللہ ہارون روڈ سے ٹریفک پیراڈائز سگنل سیپاسپورٹ آفس کیلئے اورایمپریس مارکیٹ کا راستہ اختیار کریں۔

گارڈن باغیچہ سے آغا خان سوئم روڈ کی ٹریفک کو انکل سریا سے سیگل پلازہ اور تبت چوک کی جانب موڑ دیا جائے گا،عوام سے گذارش ہے کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے نیو ایم اے جناح روڈ صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی کا راستہ اختیار کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں