بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

غزہ میں کیپٹن سمیت 5 اسرائیلی فوجی واصل جہنم

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ کی شمالی پٹی میں حماس کے ساتھ جھڑپ کے دوران 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، اسرائیل نے بھی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی شمالی پٹی میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوئے، جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق آج صبح غزہ کی شمالی پٹی میں ایک حملے میں 5 فوجی ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں میں ایک کیپٹن اور 4 سارجنٹ شامل ہیں، مارے جانیوالے تمام فوجی نحال بریگیڈ کے ریکی یونٹ میں تعینات تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ کے ایک علاقے میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 4 اسرائیلی اہلکار ہلاک ہوئے، بیت حنون میں ہونے والے دھماکے میں 5 اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) نے اہلکاروں کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فوجیوں کو حماس کی جانب سے دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں بھی دیگر فوجی ہلاک اور زخمی بھی ہوئے۔

حماس کا غزہ فائر بندی مذاکرات سے متعلق اہم بیان

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی گاڑی گزرنے کے دوران سڑک پر زور دار بم دھماکا ہوا تھا۔ اقوام متحدہ کے صحت کے ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی جوابی کارروائی میں 46,537 افراد ہلاک ہوئے، جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں