بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے کامیاب ڈیبیو کے باوجود بھارتی فلم انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتادی۔
بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا پرانا انٹرویو دوبارہ منظرعام پر آیا ہے جس میں انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری چھوڑنے پر بات کی اور اعتراف کیا کہ وہ کافی تھک چکی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں مجھے ایک ایسی بدقسمتی کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے واپس نہیں آسکی اور میں اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے کچھ شاندار لوگوں سے ملاقات کی ہے اور ان کے ساتھ کام کیا اور واقعی میں ان کی تعریف کرتی ہوں۔
نرگس فخری نے کہا کہ ڈانس کرنے کے لیے آپ کو اسٹیپس سیکھنے ہں گے اور پھر ہونٹ سنک کرنے کے لیے تجربہ کار ڈانسر بننا ہوگا جو میں نہیں ہوں میں نے مغربی رقص سیکھا ہے بالی ووڈ کا قدرے مختلف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بالی ووڈ ڈانس میرے لیے اتنا ہی اجنبی تھا جتنا کہ ہندی تھی۔
واضح رہے کہ نرگس فخری نے بالی ووڈ میں رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’راک اسٹار‘ سے ڈیبیو کیا جس کے بعد انہوں نے فلم ’کک‘ میں یار نہ ملے پر آئٹم سونگ کیا اور ان کی آنے والی فلم ہاؤس فل فائیو سمیت تیلگو فلم ہری ہرا ویرا ملو میں ہیں۔