منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

بریڈ پٹ کی محبت میں اندھی خاتون کے لاکھوں یورو ڈوب گئے

اشتہار

حیرت انگیز

معروف ہالی وڈ اداکار و فلمساز بریڈ پٹ کے نام پر کیے گئے فراڈ کے باعث ان کی پُرستار فرانسیسی خاتون کے لاکھوں یورو ڈوب گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملزم نے این نامی خاتون کو انسٹاگرام پر میسج بھیجا اور اے آئی سے بنی تصاویر سے قائل کیا کہ وہ سچ میں اسپتال میں زیرِ علاج بریڈ پٹ سے گفتگو کر رہی ہیں۔

دھوکے باز نے این سے طبی امداد کی درخواست کی اور بتایا کہ اداکارہ انجلینا جولی کے ساتھ جاری طلاق کے کیس کے دوران میرے میرا بینک اکاؤنٹ بلاک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا بیٹا بائیک حادثے کا شکار

53 سالہ متاثرہ خاتون نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ سب 2023 میں اُس وقت شروع ہوا جب مجھے انسٹاگرام پر ایک اکاؤنٹ سے پیغام موصول ہوا جس میں ملزم نے خود کو بریڈ پٹ کی والدہ ظاہر کیا، اگلے دن بات چیت کا موضوع اداکار تھے، ہم نے باتیں کرنا شروع کیں اور جلد ہی دوست بن گئے۔

اگلے ہی دن این کو ایک اور اکاؤنٹ سے پیغام موصول ہوا: ’ہیلو این، میری ماں نے مجھے آپ کے بارے میں بہت کچھ بتایا۔ میں مزید جاننا چاہوں گا‘۔ خاتون نے بتایا کہ پہلے تو میں نے سوچا کہ یہ ایک دھوکا ہے مگر میں جلد ہی دھوکے باز کے فریب کے جال میں پھنس گئی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے تو میں نے سوچا کہ یہ جھوٹ ہے، میں سمجھ نہیں سکی کہ میرے ساتھ کیا ہو رہا تھا، اس کے بعد ہم ہر روز ایک دوسرے سے رابطہ کرتے اور ہم دوست بن گئے۔

متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ ملزم نے مجھے اے آئی سے بریڈ پٹ کی تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز سے قائل کیا، اس نے مجھ سے صرف ٹیکسٹ میسجز کی حد تک رابطہ برقرار رکھا اور فون کال کرنے سے گریز کیا۔

این ایک کروڑ پتی شخص کے ساتھ مشکل شادی شدہ زندگی گزار رہی ہیں لہٰذا جعلساز نے بریڈ پٹ کے روپ میں انہیں گانے اور اے آئی سے بنی تصاویر بھیجیں۔

وقت گزرنے کے ساتھ دھوکے باز نے این کو شادی کی تجویز پیش کی جس نے انہیں اپنے شوہر سے طلاق لینے پر مجبور کیا۔ ملزم نے خاتون کو لگژری تحفہ بھیجنے کے بہانے 9 ہزار یورو ادا کرنے کو کہا لیکن انہیں کوئی تحفہ موصول نہیں ہوا۔

بالآخر جعلساز نے دعویٰ کیا کہ اسے گردے کا کینسر ہے اور اسے علاج کیلیے رقم کی ضرورت ہے۔ اس نے خاتون کو بتایا کہ ان کی سابقہ بیوی انجلینا جولی نے ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں۔

جب ملزم نے خاتون کو بریڈ پٹ کی اسپتال میں زیرِ علاج ہونے کی جعلی تصاویر بھیجیں تو انہیں یقین ہوگیا، بالآخر این نے تقریبا 8 لاکھ یورو ملزم کو بھیج دیے۔

یہ اسکینڈل 2024 میں اُس وقت سامنے آیا جب این نے جیولری ڈیزائنر انیس ڈی ریمن کے ساتھ بریڈ پٹ کے تعلقات کی رپورٹس دیکھیں۔ اس کے بعد انہیں شدید ڈپریشن کے علاج کیلیے اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں