بھارت میں حیدرآباد کے مضاتی علاقے پوپال گوڑہ میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا، دونوں کی لاشیں پہاڑی سے برآمد ہوئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی افراد پوپال گوڑہ کے جنگلاتی علاقہ میں واقع ایک مندر کے قریب واک میں مصروف تھے، اس دوران جھاڑیوں میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کی لاشیں دیکھ کر انھوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق ملزمان نے پہلے چھری سے حملہ کرکے دونوں کو قتل کیا، اس کے بعد دونوں کے سروں پر وزنی پتھر ڈال دیا۔ مرنے والوں کی شناخت 25 سالہ انکت اور 25 سالہ بندو کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو جانتے تھے اور انکت نے لڑکی کو ایل بی نگر سے نانک رام گوڑہ میں واقع اپنے ایک دوست کے مکان میں رکھا ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر قتل کی واردات 11 جنوری کی رات پیش آئی۔ لڑکی کی نعش نیم برہنہ حالت میں ملی تھی، قریب ہی پولیس کو شراب کی بوتلیں بھی پڑی ہوئی ملیں، معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں بھارت کی ریاست تلنگانہ میں دو بیویوں نے مل کر اپنے شوہر کو قتل کردیا تھا۔
تلنگانہ کے سوریاپیٹ ضلع کے چیوویملا منڈل کے گُررم تانڈا گاؤں میں دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا، ایک شخص کو اس کی دو بیویوں نے مبینہ حملہ کرکے موت کی نیند سلادیا۔
رپورٹس کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں خواتین کو گرفتار کرلیا، جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال روانہ کردیا۔
سڑک حادثہ میں زخمی شخص کو اسپتال پہنچانے پر ملیں گے 25 ہزار روپے!
پولیس کا کہنا ہے کہ بیویوں کی جانب سے شوہر کو کیوں قتل کیا گیا اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے گاؤں والوں سے بھی کیس کے سلسلے میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔