بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی میچز کے ٹکٹ: سب سے سستا اور مہنگا کتنے کا؟

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ پاکستان کی میزبان میں کھیلی جا رہی ہے پی سی بی نے اپنی سر زمین پر کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹ کی قیمتیں فائنل کر دی ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ پاکستان کی میزبان میں ملک کے تین شہروں میں کھیلی جا رہی ہے تاہم بھارت ہٹ دھرمی کے باعث اپنے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلے گا۔

پاکستانی شائقین کرکٹ طویل عرصے بعد بین الاقوامی کرکٹ ستاروں کو اپنے ملک میں ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں اور جوں جوں ایونٹ قریب آ رہا ہے وہ ٹکٹوں کی قیمت جاننے کے لیے بے چین ہیں۔

- Advertisement -

تاہم اب نئی خبر یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اپنی سر زمین پر ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں فائنل کر لی ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طے کردہ قیمتوں کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے منظوری بھی دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں شائقین کرکٹ کے لیے کم سے کم قیمت میں ایک ہزار روپے میں ٹکٹ دستیاب ہوگا جب کہ ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 25 ہزار روپے ہوگی۔

چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی ٹکٹ لینے والوں کیلیے اہم خبر

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں