پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ماڈل و اداکار عماد عرفانی نے اسپورٹس مین نہ بن پانے کو زندگی کا سب سے بڑا دکھ قرار دیدیا۔
عماد عرفانی نے حال ہی میں اداکار عمران اشرف کے میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دوسرے معاملات پر کھل کر بات کی، مقبول اداکار عماد عرفانی نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز میں آنے سے قبل انہوں نے بطور اسپورٹس پلیئر کیریئر شروع کرنے کی کوشش کی تھی۔
View this post on Instagram
اداکار عماد عرفانی نے عامر سہیل، سعید انور اور وقار یونس جیسے لیجنڈز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملنے کے باوجود کرکٹر بننے کے اپنے ٹوٹے ہوئے خواب سے متعلق گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ماضی میں جونیئر لیول تک کرکٹ کھیلی اور اس دوارن مقبول کرکٹرز کے ساتھ میں نے نیٹ پریکٹس بھی کی، مجھے اس وقت کرکٹر بننے کا جنون تھا، اور میں نے اس میں اپنا کیرئیر شروع بھی کیا لیکن ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔
کبھی میں کبھی تم کے اداکار نے بتایا کہ میں فاسٹ باؤلر تھا، قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنانے میں صرف ایک قدم دور تھا لیکن بدقسمتی سے کرکٹ کو الوداع کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ اس کیمپ سے واپس جانے کے بعد میری امتیاز احمد صاحب سے بات ہوئی تو انہوں نے مجھے بتایا ’’آپ کو وہاں پریکٹس میں گیند کروانے کی وجہ یہ تھی کہ آپ کو یہ احساس دلایا جائے کہ آپ بہت آگے جاسکتے ہیں‘‘۔
اداکار نے بتایا کہ ’’ لیکن جونیئر لیول پر کرکٹ کھیلنے کے دوران مجھے شدید قسم کی انجری ہوئی، جسے ٹھیک ہونے میں 18 ماہ کا وقت لگا جس کے بعد کرکٹ بہت آگے نکل گئی اور میں بہت پیچھے رہ گیا‘‘۔
ایک سوال کے جواب میں اداکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ ڈرامے سے قبل میں نے فلم ساز شعیب منصور کے ساتھ ایک فلم میں کام کیا جو کہ ریلیز نہ ہوسکی لیکن جب فلم نہ آ سکی تو میں نے ڈرامے میں کام کیا۔
اداکار نے بتایا کہ میں نے جو توقعات فلم سے لگا رکھی تھیں وہ ’کبھی میں کبھی تم‘ نے پوری کردیں اور اس ڈرامے کے بعد میری مقبولیت میں کافی اضافہ ہوا۔