بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

باپ نے شادی سے 4 روز قبل بیٹی کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں سفاک باپ نے شادی سے چار روز قبل بیٹی کو پولیس کے سامنے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار میں پیش آیا جہاں سفاک باپ نے پولیس نے سامنے بیٹی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مقتولہ تنوگرجر نے اہلخانہ کی جانب سے طے کی گئی شادی کرنے سے انکار کردیا تھا اور اپنی پسند کے شخص سے شادی کی خواہش ظاہر کی تھی۔

- Advertisement -

ملزم مہیش گرجر نے مبینہ طور پر بیٹی کی جانب سے اس دن کے اوائل میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو سے مشتعل ہو کر اسے گولی مار دی، ویڈیو میں لڑکی کا کہنا تھا کہ میری شادی زبردستی کروائی جارہی ہے۔

لڑکی نے ویڈیو میں کہا تھا کہ میں وِکی نامی لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہوں، ابتدا میں میرے گھر والوں نے رضامندی کا اظہار کیا تھا لیکن بعد میں انہوں نے انکار کردیا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس اور پنچائت کے لوگ معاملہ سلجھانے کے لیے لڑکی کے گھر پہنچے تھے جہاں باپ نے بیٹی کو ہی گولی ماردی جبکہ تنو گرجر کے کزن راہول نے مبینہ طور پر اضافی گولیاں چلائیں جس سے وہ دم توڑ گئی۔

متاثرہ کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر موجود تھی، اس نے گھر پر رہنے سے انکار کر دیا تھا، ایک ون اسٹاپ سینٹر لے جانے کی درخواست کی تھی۔

ملزم نے مبینہ طور پر بیٹی کو سینے میں گولی ماری اس کے کزن نے بھی گولیاں چلائیں جو مقتولہ کی پیشانی، گردن اور آنکھ اور ناک کے درمیان لگی تھیں جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گئی۔

قتل کے بعد دونوں ملزمان نے ہتھیار پھینک دیے۔ پولیس نے باپ کو گرفتار کرلیا جبکہ کزن فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی شادی 18 جنوری کو طے تھی جس سے وہ انکار کررہی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں