جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا بری

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو کرپشن کیس میں بری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو 2008 کے بدعنوانی کے ایک مقدمے میں بری کر دیا ہے جس میں سابقہ ​​10 سال قید کی سزا کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

2018 میں، ملک کی ہائی کورٹ نے ضیاء اور دیگر کو 2001 سے 2006 تک جب وہ آخری وزیراعظم تھیں، یتیموں کے لیے فنڈز کے غلط استعمال کا مجرم قرار دیا تھا۔

6 سال قید و بند کی اذیتوں کے بعد خالدہ ضیا پہلی مرتبہ منظرعام پر آگئیں

- Advertisement -

اپیل کے بعد بدھ کے روز چیف جسٹس سید رفعت احمد کی سربراہی میں پانچ ججوں کے پینل نے ضیاء اور ان کے بیٹے بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام سربراہ طارق رحمٰن سمیت کیس کے دیگر تمام مدعا علیہان کو بری کر دیا۔

خالدہ ضیاء نے معزول وزیراعظم حسینہ واجد کے طویل دور حکمرانی میں خالدہ ضیا کو 2018 میں بدعنوانی کے الزام میں قید کیا گیا تھا۔

لیکن اگست 2024 میں طلبہ انقلاب کے نتیجے میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے 15 سالہ آمرانہ دور کے خاتمے کے کچھ گھنٹوں بعد خالدہ ضیاکو رہا کردیا گیا تھا۔ 79 سالہ خالدہ ضیا گزشتہ کئی سالوں سے علیل ہیں اور وہیل چیئر کے سہارے چلتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں