بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

اروشی روٹیلا کا سشمیتا سین سے متعلق حیران کُن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے انکشاف کیا ہے کہ سشمتا سین نے انہیں 2012 میں مس یونیورس سے دستبردار ہونے کے لیے کہا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ اروشی روٹیلا نے بتایا کہ جب وہ 18 سال کی تھی اور عمر کی حد کے معیار سے ناواقف تھیں اور جب وہ 17 سال کی تھیں تو جیت گئی۔

حالیہ انٹرویو میں اروشی نے بتایا کہ جب میں نے 2012 میں پہلی بار مس یونیورس انڈیا کا ٹائٹل جیتا تو مس یونیورس کے لیے عمر کی ایک حد تھی، ہمارے باس ڈونلڈ ٹرمپ تھے اور عمر کی حد 18 سال تھی اور مجھے نہیں معلوم تھاکہ جیتنے کے بعد میں 17 سال کی تھی۔

میں اس عمر کی حد سے 24 دن چھوٹی تھی، اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ مس یونیورس آرگنائزیشن کے شریک مالک تھے، سشمیتا سین کی امیدواروں کے انتخاب کی ذمہ دار تھیں تب فیمینا مس انڈیا نے اپنے خصوصی حقوق ترک کردیے تھے۔

اروشی نے کہا ‘سشمیتا سین نے مجھے بتایا کہ ‘اروشی، تم نہیں جا سکتی…’ اس وقت میں نے خود کو ہارا ہوا محسوس کیا، انہوں نے 2015 میں مس دیوا مس یونیورس کے لیے مقابلے میں حصہ لیا۔

اروشی نے کہا کہ وہاں موجود تمام لڑکیاں، وہ نہیں چاہتی تھیں کہ میں اس میں شرکت کروں اور میں محسوس کر سکتی تھی کیونکہ یہ پورا گروپ تھا اور میں بالکل اکیلی تھی۔

انہوں نے مزید کہا، ‘لوگ کہتے ہیں کہ 12ویں کے امتحانات پاس کرنے کے بعد 10ویں کا امتحان کون دیتا ہے؟ لیکن میں نے پھر بھی یہ کیا اور میں اب بھی جیت گئی۔ میں واحد لڑکی ہوں جس نے دو بار مس یونیورس انڈیا کا اعزاز حاصل کیا۔

کام کے محاذ پر اروشی نے ڈاکو مہاراج فلم میں آئٹم سونگ پر پرفارم کیا جو 12 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں