جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

50 سال سے بڑے اداکار میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے، فائزہ حسن

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فائزہ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ زائد العمر اداکار میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے۔

اداکارہ فائزہ حسن اور جویریہ سعود نے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی اس دوران فائزہ حسن نے اپنے ساتھی مرد اداکاروں کے عدم تحفظ کے بارے میں انکشاف کیا اور بتایا کہ وہ اپنی حفاظت کی خاطر خود سے کم تجربہ کار اور کم عمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اداکار جن کی عمر 50 سال سے زائد ہے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خود سے نصف عمر کی اداکاراؤں کے ساتھ کام کریں۔

- Advertisement -

فائزہ حسن کے مطابق ایسے اداکار اپنی ہم عمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کو اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں اس لیے وہ ایسی اداکاراؤں کے ساتھ کام ہی نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ زائد العمر مرد اداکار اس لیے بھی کم عمر لڑکیوں کے ساتھ کام کرتے ہیں، کیوں کہ انہیں لگتا ہے کہ کم عمر اداکارائیں انہیں کھا نہیں جائیں گی اور ایسی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرتے وقت وہ خود کو بھی 30 سال کا سمجھنے لگے ہیں۔

جویریہ سعود نے کہا کہ ان اداکاروں کی بہت سی بیویاں بھی چاہتی ہیں کہ ان کے شوہروں کو 18 سے 20 سال کی عمر کے چھوٹے اداکاروں کے ساتھ جوڑا بنایا جائے اور بھی وہ نہیں چاہتے کہ وہ ہماری عمر کے اداکاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کریں۔

کام کے محاذ پر فائزہ حسن اس وقت اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں منفی کردار نبھا رہی ہیں جس میں زوہا توقیر، فہد شیخ، منور سعید، سلیم شیخ، راحت غنی، نوین نقوی، سجاد پال، صباحت بخاری، ماہم عامر اور احمد رندھاوا شامل ہیں۔

آپا شمیم کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے اور کہانی عاصمہ سیانی نے لکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں