جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

غزہ جنگ بندی معاہدہ، دنیا خیر مقدم کرنے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

مصر، فرانس، برطانیہ اور ترکیہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ، خلیج تعاون کونسل، سعودی عرب، مصر، فرانس، برطانیہ اور ترکیہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ امید ہے کہ یہ معاہدہ خطے اور پوری انسانیت کے لیے فائدہ مند ہوگا، اور یہ دیرپا امن اور استحکام کا راستہ کھولے گا۔

- Advertisement -

فرانسیسی صدر نے کہا کہ فریقین کو معاہدے کا احترام کرنا چاہیے، خلیج تعاون کونسل نے کہا کہ جنگ بندی سے امداد کی فراہمی اور بے گھر فلسطینیوں کی گھروں کو واپسی ممکن ہو سکے گی۔

غزہ جنگ بندی : ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے

سعودی عرب نے قطر، مصر اور امریکی ثالثی کی تعریف کی اور کہا کہ غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت ختم کرنے کے لیے معاہدے پر عمل درآمد کیا جائے، اسرائیلی فورسز کی مکمل واپسی کے لیے معاہدے پر ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے نتیجے میں قیدیوں اور یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا اور امداد کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی، حماس رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے بعد نیا دور شروع ہوگا۔

غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل بھی شروع کر دی گئی ہے، سیکڑوں امدادی ٹرک صلاح الدین اسٹریٹ کے راستے جنوبی غزہ پٹی میں داخل ہو گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں