پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ و ماڈل وینا ملک کا کہنا ہے کہ میں ظاہر نہیں کرتی لیکن میرا اللہ سے کنکشن بہت مضبوط ہے۔
وینا ملک ایک اداکارہ، ماڈل اور میزبان ہیں جو ہمیشہ اپنے کام سے زیادہ اپنے تنازعات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں، وینا ملک پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی کام کرچکی ہیں، 2010 میں وینا بھارت گئی تھیں اور انہوں نے کئی سال بھارت میں ہی گزارے تھے، حال ہی میں انہوں نے ایک نجی شو میں شریک ہوئیں جس دوران انھوں نے کئی سوالوں کے جوابات دیے۔
اپنی ڈریسنگ کے سبب خود پر ہونے والی تنقید کے جواب میں ادکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں ظاہر نہیں کرتی لیکن میرا اللہ سے کنکشن بہت مضبوط ہے، مجھے ٹرول کیا جاتا ہے کہ آپ نے اسکرٹ پہن لی تو آپ اب استغفار نہیں کرسکتیں۔
میرا ان باکس اب بھی بالی ووڈ فلموں کی آفر سے بھرا پڑا ہے، وینا ملک
ادکارہ کا کہنا تھا کہ اس سب کے بعد میں نے اپنے مذہب کو پڑھا، قرآن پاک کو پڑھا، میں تمام نوجوانوں حتیٰ کہ ہر مذہب کے لوگوں سے بس یہی کہنا چاہوں گی کہ جو شخص ایک بار قرآن کو پڑھ لے اسے پتہ چل جاتا ہے کہ آپ نے زندگی کیسے گزارنی ہے، آپ کے ساتھ کوئی برا کرے تو آپ نے کیا کرنا ہے‘۔
یاد رہے کہ وینا ملک کچھ سال پہلے حجاب پہنتی تھیں اور اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی تھیں تاہم اب انہیں حجاب نہ کرنے پر سوشمل میڈیا پر کئی بار ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یاد رہے کہ وینا ملک نے 2013 میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں، البتہ یہ شادی 3 سال بعد ختم ہوگئی تھی جس کی وجہ وینا کی جانب سے ایک دوسرے سے مطابقت نہ ہونا بتائی گئی تھی۔