بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی جیت کر دنیا میں اپنا نام روشن کرے گی: شاہد آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی جیت کر دنیا میں اپنا نام روشن کرے گی۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان قونصلیٹ جدہ کی خصوصی دعوت پر لیجنڈری آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پاکستان انٹرنیشنل اسکول عزیزیہ کا دورہ کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی کرکٹ کامیابیوں کے دلچسپ واقعات طلبہ کے ساتھ شیئر کیے اور انہیں ڈسپلن، محنت اور خود اعتمادی کی اہمیت سے روشناس کروایا۔

انہوں نے طلبہ کے سوالات کے جوابات خوش دلی سے دیے، تقریب میں خصوصی کرکٹ کوچنگ سیشن بھی منعقد کیا گیا، جہاں شاہد آفریدی نے نوجوان کھلاڑیوں کو بیٹنگ کی تکنیک اور کھیل کے بنیادی اصول سکھائے، جس میں طلبہ نے خاص دلچسپی لی۔

صحافیوں سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کپتان محمد رضوان کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی جیت کر دنیا میں اپنا نام روشن کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں