بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کے فوری بعد کی ویڈیو سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں رات ڈھائی بجے اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں ڈکیت گھس آیا تھا جس نے مزاحمت پر سیف علی خان کو چاقو مار کر زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔
واقعے کے بعد سیف علی خان کو لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سیف کو 6 زخم آئے جس میں 2 زخم کافی گہرے تھے۔
View this post on Instagram
تاہم اب بھارتی انٹرٹنمنٹ پیچز پر اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کے فوری بعد کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں اداکارہ کرینہ کپور کو پریشان دیکھا جاسکتا ہے۔
سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، اسپتال منتقل
ویڈیو میں سیف کی اہلیہ کرینہ کپور کو گھر کے پورچ میں ملازمین کے ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری جانب رکشہ بھی موجود ہے، ویڈیو میں کرینہ پریشانی کی حالت میں پوچھ گچھ کرتی نظر آرہی ہیں۔