جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

چور سیف علی خان کے گھر میں کیسے داخل ہوا؟ 4 افراد گرفتار، اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے کے بعد اب اس واقعے کی تفصیلات سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر ان کے گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر چاقو سے حملہ کیا گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا، ایک شخص نے سیف کے گھر میں گھس کر تیز دھار ہتھیار سے تقریباً 6 بار وار کیا۔

مزید پڑھیں:

- Advertisement -

سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، اسپتال منتقل

سیف علی خان پر حملے کے وقت کرینہ کپور کہاں تھیں؟ تصاویر سامنے آگئی

واقعے کے بعد سیف علی خان کو لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سیف کو 6 زخم آئے جس میں 2 زخم کافی گہرے تھے۔

ممبئی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان کے گھر میں ایک شخص زبردستی اندر آنے کے بعد ملازمہ سے جھگڑا کیا، جس کے بعد اداکار نے مداخلت کی۔

پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق مشتبہ شخص ممکنہ طور دوسری عمارت کے کمپاؤنڈ کے ایک پائپ لائن کے ذریعے گھر میں داخل ہوا، اس وقت سیف کی اہلیہ کرینہ کپور اور بچے گھر میں موجود نہیں تھے۔

پولیس نے سیف علی خان کے گارڈ سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے، سیف علی خان کے گھر ڈکیتی میں ایک ملزم کی نشاندہی کرلی گئی جبکہ پوچھ کچھ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

ممبئی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 10 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، واردات میں استعمال ہونے والا چاقو ٹوٹا ہوا ہے، سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی حاصل کر لی ہیں جن کی مدد سے تحقیقات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں