بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی، اس دوران مزاحمت پر اداکار شدید زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی۔ مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوگئے جنہیں لیلاوتی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعہ رات ڈھائی بجے ممبئی میں بینڈرا میں اداکار کے گھر میں پیش آیا، بھارتی اداکار اور چھوٹے نواب پر ڈاکو نے چاقو سے حملہ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے چوری کی نیت سے سیف کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے مزاحمت کی تو ملزم فرار ہوگیا۔
معروف اداکار پر حملے کی خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلی اور صارفین کی جانب سے اس واقعے کی مذمت کرنے کے ساتھ اداکار کی جلد صحت یابی کے لئے دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین سیف پر حملے کا ذمہ دار بھارتی وزری اعظم نریندر مودی کو ٹھہرا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی وزیر داخلہ اور حکمران جماعت بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ساتھ ہی ان سے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ کیا وہ شہروں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں؟ کچھ لوگوں نے اداکار سیف اور ان کے خاندان کو مذہب کی وجہ سے نشانہ بناتے ہوئے تبادلہ خیال کیا۔
بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ مودی سے ملاقات کے بعد سیف کی زندگی میں بڑی تبدیلی آنا شروع ہوگئی، ان کا خیال ہے کہ جب سے ملاقات ہوئی ہے، اس کے لیے چیزیں نیچے کی طرف جا رہی ہیں۔
سیف علی خان کے ساتھ زخمی ہونے والی خاتون کون ہے؟ پولیس کا اہم بیان
ایک صارف کا کہنا تھا کہ سیف کی زندگی میں سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا، پھر ان کی ملاقات نریندر مودی سے ہوگئی اور سب کچھ تبدیل ہونا شروع ہوگیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے سیف کی حمایت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔