جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

بیرسٹر گوہر اور علی امین کی آرمی چیف سے کیا گفتگو ہوئی؟ اصل احوال سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور میں بات چیت سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی امور کے تناظر میں ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سئیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آٗئی بیرسٹر گوہر نے سیاسی معاملات پر بات کرنے کی کوشش کی تو جواباً بتادیا گیا کہ سیاسی معاملات پر بات چیت سیاست دانوں سے کریں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بات چیت کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی معاملات پر بات چیت کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے غیر رسمی مختصر گفتگو میں اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ ان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات پشاور میں ہوئی اور اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور بھی موجود تھے۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ اس ملاقات میں ہم نے اپنا سارا معاملہ آرمی چیف کے سامنے رکھ دیا ہے اور دوسری جانب سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

اس سے قبل اے این پی کے صدر ایمل ولی خان نے دعویٰ کیا تھا کہ بیرسٹر گوہر پشاور میں آرمی چیف سے ملاقات کے دوران موجود تھے اور اس دوران وہ بہت اچھے بچے بن کر بیٹھے ہوئے تھے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ آرمی چیف سےملاقات میں علی امین گنڈاپور ناراض ہو کر کچھ دیر کے لیے اٹھ کر باہر چلے گئے تھے لیکن پھر کچھ دیر بعد واپس آگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں