جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

سیف علی خان چاقو حملے میں شدید زخمی، کرینہ کپور نے بالآخر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ میں ’چھوٹے نواب‘ کے لقب سے شہرت رکھنے والے سیف علی خان کے چاقو حملے میں شدید زخمی ہونے کے گھنٹوں بعد ان کی اہلیہ و نامور اداکارہ کرینہ کپور نے خاموشی توڑ دی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بیان جاری کیا کہ آج کا دن ہماری فیملی کیلیے ناقابل یقین حد تک چیلنجنگ دن رہا، ہم اب بھی ان واقعات پر کارروائی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو سامنے آئے ہیں۔

کرینہ کپور نے لکھا کہ اس وقت ہم پر ایک مشکل وقت ہے لہٰذا میں درخواست کرتی ہوں کہ میڈیا اور پاپرازی قیاس آرائیوں سے باز رہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: حملے کے وقت کرینہ کپور کہاں تھیں؟

’مسلسل جانچ اور توجہ نہ صرف بہت زیادہ بلکہ ہماری حفاظت کیلیے ایک اہم خطرہ بھی ہے۔ میں درخواست کرتی ہوں کہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں اور دردناک صورتحال سے نکلنے کا موقع دیں۔ میں اس مشکل وقت میں آپ کے تعاون کی شکریہ گزار رہوں گی۔‘

سیف علی خان کو گھر میں ڈکیتی کے دوران ملزم نے چھ بار چاقو گھونپ کر شدید زخمی کیا جس کے بعد اداکار کے بیٹے ابراہیم علی خان نے والد کو رکشے میں بٹھا کر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔

فی الحال، اداکار کو چاقو مارنے والے ملزم کا چہرہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں سامنے آگیا ہے۔ رپورٹس ہیں کہ ملزم نے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں