ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کئے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے کیونکہ پی ٹی آئی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد نا ممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن سے مذاکرات کے معاملے پر حکومت آئندہ ہفتے پی ٹی آئی کو تحریری جواب دے گی۔

حکومتی ذرائع نے کہا کہ یہ مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے ،پی ٹی آئی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد نا ممکن ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے،وزیر اعظم دو دن تک مشاورت کمیٹی قائم کر لیں گے، جس کے بعد کمیٹی پی ٹی آئی مطالبات کا جائزہ لے گی یہ کمیٹی وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی مطالبات حکومت کے خلاف محظ الزامات ہیں ،عدالتوں میں زیرسماعت کیسز پر کمیشن کے قیام کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز پی ٹی آئی حکومت کو اپنے تحریری مطالبات پیش کئے تھے ، جس میں مذاکرات کو کمیشن بنانے سے مشروط کردیا تھا۔

مزید پڑھیں : پی ٹی آئی نے مذاکرات میں تحریری مطالبات پیش کردیے

پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان یا سپریم کورٹ کے تین ججوں پر مشتمل دو انکوائری کمیشن تشکیل دیے جائیں، پہلا کمیشن بانی کی گرفتاری کی قانونی حیثیت، نومئی واقعات کی تحقیقات اور سی سی ٹی وی کا جائزہ لے جبکہ دوسرا کمیشن چوبیس سے ستائیس نومبر تک کے واقعات کی تحقیقات کرے اور تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

تحریک انصاف نے خبردار کیا تھا کہ کمیشن تشکیل نہ دیئے گئے تو مذاکرات جاری نہیں رہیں گے۔

اس حوالے سے عمر ایوب نے کہا تھا کہ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے حوالےسے سات دن میں جواب دینا ہے، حکومتی مؤقف کے بعد مذاکرات کا عمل آگے بڑھے گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ کہ جوڈیشل کمیشن کا جواز نہیں بنتا،کیا سپریم کورٹ کے سینئر ججز ان چیزوں کو دیکھیں گے؟

انھوں نے بتایا تھا کہ اپوزیشن مینڈیٹ واپسی کے مطالبے سے دستبردار ہوگئی ہے اور تحریک انصاف سے قید کارکنوں کی تفصیل مانگی ہے تاہم پی ٹی آئی نے چھبیس نومبر کی اموات سے متعلق کوئی تفصیل نہیں دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں