ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

گارڈن سے اغواء ہونے والے بچوں کی تلاش، پولیس نے بڑا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گارڈن سے اغواء ہونے والے بچوں کی تلاش کے لئے پولیس نے بڑا فیصلہ کرلیا اور اطلاع دینے والے شخص کو انعام دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گارڈن سے 2بچوں کے مبینہ اغوا کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے اور بچوں کی تلاش کیلئے پولیس کی کوششیں بھی جاری ہے۔

پولیس نے معاملے پر شہریوں سے بھی مدد مانگنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں سے متعلق اطلاع دینے والے شخص کو 3لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات بھی بچوں کی بازیابی کیلئے کئی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا تھا اور سرچ آپریشن کے دوران 19 مشتبہ افراد تھانے منتقل کیا گیا۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا تھا کہ آپریشن ایس پی سٹی اور ایس ڈی پی او گارڈن کی نگرانی میں کیا گیا ، آپریشن میں پانچ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور نفری نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں : کراچی: گارڈن سے گم شدہ بچوں کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

عارف عزیز نے بتایا کہ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے، کچھ شواہد ملیں ہیں انشاء اللہ بچے بہت جلد بازیاب ہو جائیں گے۔

یاد رہے کراچی میں گارڈن ویسٹ سے مبینہ طور پراغوا ہونے والے دو کمسن بچوں کاتاحال کچھ پتا نہ ہوسکا، انصاف کی تلاش میں اہلخانہ کراچی پریس کلب پہنچے اور احتجاج کیا۔

گھروالوں کا کہنا تھا کہ پانچ سالہ عالیان اورچھ سالہ علی کوجلد سے جلد تلاش کیاجائے، جس پر پولیس حکام نے بتایا کہ بچوں کی بازیابی کے لیے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سےبھرپورکوششیں کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں