ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ویڈیو: آسٹریلیا میں کرکٹ میچ کے دوران گابا اسٹیڈیم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ اور ہوبارٹ کے میچ کے دوران گابا اسٹیڈیم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی میچ روکنا پڑ گیا۔

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے برسبین ہیٹ اور ہوبارٹ ہریکنینز کے میچ کے دورا اسٹیڈی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث میچ کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔

 

- Advertisement -

یہ آگ ڈی جی اسٹینڈ کے قریب اس وقت لگی جب کہ میچ میں دوسری اننگ کے چوتھے اوور کا کھیل جاری تھا۔ تاہم آگ معمولی نوعیت کی تھی اور اس پر جلد قابو پا لیا گیا۔

ڈی جی اسٹینڈ میں آگ بھڑکتا دیکھ کر اسٹیڈیم میں بیٹھے ہزاروں شائقین میں خوف پھیل گیا اور کھلاڑی بھی پریشان ہوگئے۔ تاہم اسٹیڈیم کے عملے نے فوری آگ پر قابو پایا اور میچ کچھ دیر تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔

واضح رہے کہ اس میچ میں ہوبارٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مارنس لبوشن کی 77 رنز کی جارحانہ اننگ کی بدولت 6 وکٹوں پر 201 رنز بنائے۔

 

تاہم برسبین ہیٹ نے بڑا ہدف حاصل کرتے ہوئے یہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ کیلب جیول نے 49 گیندوں پر 76 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں