اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر 3 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان نیشنل پارٹی، پاکستان تحریک نظام اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کی۔ گزشتہ روز گوشوارے جمع نہ کروانے پر متعدد ارکان کی اسمبلی رکنیت معطل کی گئی تھی۔
پنجاب اسمبلی کے 68، سندھ اسمبلی کے 15، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 33 اور بلوچستان اسمبلی کے 5 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کو مہلت دے دی
گوشوارے جمع نہ کروانے پر سینیٹر قاسم اور عبدالقدوس کی رکنیت بھی معطل کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے 16 ممبران قومی اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کی۔
گزشتہ روز ذرائع نے بتایا تھا کہ گوشوارے نہ جمع کروانے والے 119 عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کی گئی، ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کسی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ اگر کوئی رکن نے گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کیں تو کارروائی ہوگی، سینیٹ سے دو اراکین کی رکنیت معطل کر دی گئی۔
الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 جنوری مقرر کی تھی۔