بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی فلم ’دیوا‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی تہلکہ مچا دیا۔
ملیالم فلمساز روشن اینڈریوز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دیوا‘ میں شاہد کپور، اداکارہ پوجا ہیگڑے، پاویل گلاٹی، پرویش رانا اور کبرا سیت نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔
’دیوا‘ 31 جنوری کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔
ایکشن سے بھرپور ٹریلر میں شاہد کپور کو پولیس افسر بھائی کی موت کا بدلہ لیتے دکھایا گیا ہے جبکہ شاہد کپور خود بھی بہادر پولیس افسر کا کردار نبھا رہے ہیں۔
شاہد کپور کو دیگر پولیس اہلکار بھی ’مافیا‘ کہہ کر پکارتے ہیں جس پر وہ خود کو ’مافیا‘ کہتے ہیں۔
فلم کے پورے ٹیزر میں شاہد کپور نے پولیس کی وردی پہنی ہوئی ہے جس کے ساتھ اپنی لچک، ہائی اوکٹین ایکشن سیکوئنس اور قاتل ڈانس مووز سے شاہد نے مداحوں کو ایک شاندار ایکشن تھرل فلم کا عندیہ دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد کپور نے فلم ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔