منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

تیس جون انٹرنیٹ کے لئے خطرناک دن قرار

اشتہار

حیرت انگیز

سائنسدانوں نے تیس جون کوانٹرنیٹ کے لئے خطرناک دن قرار دے دیا ہے۔

ہوشیار ہوجائیں اور تیس جون کو  انٹرنیٹ سے دُور رہیں کیوںکہ تیس جون انٹرنیٹ صارفین کے لئے خطرناک دن ہوگا، سائنس دانوں کے مطابق زمین کی گردش کی رفتار کم ہونے کے باعث رواں سال کے دورانیہ میں ایک سیکنڈ کا اضافہ ہوگا۔

- Advertisement -

اس لئے تیس جون کے دن کا دورانیہ چھیاسی ہزار چار سو کے بجائے چھیاسی ہزار چار سوایک ہوگا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تیس جون کو دن کے درمیانی وقت میں ایک سیکنڈ کا اضافہ ہونے سے انٹرنیٹ کا نظام درہم برہم ہوسکتا ہے، لہذا تیس جون کو انٹرنیٹ صارفین احتیاط برتیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل ارتھ روٹیشن سروس پیرس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 30 جون کو دن کے بالکل درمیان میں ایک سیکنڈ کا اضافہ ہونے سے انٹرنیٹ کا نظام درہم برہم ہوسکتا ہے، سائنس دانوں کے مطابق زمین کی گردش کی رفتار2 ہزار سیکنڈز بتدریج کم ہورہی ہے، اسی لئے 2012ءمیں بھی لیپ کے ایک سیکنڈ کا اضافہ ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں