ملتان کے شہری نے گھر میں ایک ایسا میوزیم بنایا ہے جہاں پہلی جنگ عظیم میں استعمال ہونے والے ہتھیار، نایاب برتن، لیمپ، قلمی نسخہ جات سمیت بے شمار حیرت انگیز اشیا موجود ہیں۔
ملتان کے شہری عابد سحر کے گھر میں قائم ہے ایک خاندانی میوزیم، جہاں ان کے آبا و اجداد سے تعلق رکھنے والی نایاب اشیا سمیت سینکڑوں خوب صورت اور قدیم چیزیں موجود ہیں۔
ایک چھوٹے سے کمرے میں موجود میوزیم دیکھنے والوں کو ماضی میں لے جاتا ہے، عابد سحر کہتے ہیں ان کے خاندان میں نسل در نسل قیمتی اثاثہ جات حفاظت اور ان میں اضافہ کرنے کی روایت آج بھی برقرار ہے۔
گھر میں بنائے گئے میوزیم میں زمانہ قدیم اور پہلی جنگ عظیم میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں، مختلف دھاتوں کے ظروف، مٹی کے تیل سے چلنے والا پنکھا، قدیم ترازو، باٹ، نایاب پتھر، سمندری نباتات اور لاکھوں سال پرانے فوسلز، تمام ممالک کی قدیم کرنسی اور بے شمار دھاتی سکے موجود ہیں۔
سرکنڈوں سے بنی دل کش چٹائیوں کی مانگ میں اضافہ، ویڈیو رپورٹ
عابد سحر کہتے ہیں مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ اور اساتذہ ریسرچ کے لیے ان کے میوزیم آتے ہیں، تو بہت خوشی ملتی ہے۔ میوزیم میں اٹھارویں اور چودہویں صدی کے کیمرے، ٹیلی فون اور گراموفون، حیاتیاتی گیلری میں محفوظ کیے گئے جان دار، ڈاک ٹکٹس سمیت بے شمار حیران کن نوادرات موجود ہیں، جو ماضی کے ادوار کی عکاسی کرتے ہیں۔