اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

سیف علی خان پر چاقو حملہ کیس کی اہم تفصیلات سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کے شوہر سیف علی خان پر چاقو حملہ کیس کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں۔

جمعرات 16 جنوری 2025 کو صبح 2:30 بجے کے قریب سیف کے ممبئی کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنایا

اس دوران سیف علی شدید زخمی ہوگئے واقعے کے فوراً بعد انہیں اسپتال منقتل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے ان کی ڈھائی گھنٹے کی سرجری کی اداکار اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں اور گزشتہ روز آپریشن کرکے ان کی ریڑھ کی ہڈی سے چاقو کا 2.5 انچ کا ٹکڑا نکالا گیا جس کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

- Advertisement -

مزاحمت کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے انہیں 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے تھے جبکہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ترین تھا۔

اس واقعے کے بعد کیس کی تحقیقات میں نئی تفصیلات سامنے آرہی ہیں، رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کو زخمی ہونے کے بعد گھر کی گاڑی کے بجائے رکشہ میں مقامی اسپتال پہنچایا گیا۔

اس حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں کہ سیف کو ان کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان اسپتال لے کر گئے تھے لیکن اب رکشہ ڈرائیور اور اسپتال انتظامیہ ان خبروں کی تردید کردی ہے۔

سیف علی خان پر حملے سے متعلق کیس میں نیا موڑ، حملہ آور نے منت کی ریکی کیوں کی؟

سیف علی خان کو کاریں ہوتے ہوئے رکشے میں اسپتال کیوں لایا گیا؟

رکشہ ڈرائیور اور اسپتال انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سیف علی خان کو ابراہیم نہیں بلکہ ان کے چھوٹے بیٹے تیمور علی خان اپنے والد کو اسپتال لائے تھے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں رکشہ ڈرائیور بھجنگ سنگھ رانا نے بتایا کہ ’’رات کو میں سیف کے گھر کے قریب سے نکل رہا تھا تو ایک خاتون نے سامنے آکر رکشہ روک لیا اور پھر میں نے ان کے اپارٹمنٹ کے سامنے رکشہ لگالیا، اس دوران ایک سفید شلوار قمیض میں شخص کو رکشے میں بٹھایا جس کے سارے کپڑے خون آلود تھے‘‘۔

ڈرائیور نے بتایا کہ رکشے میں سیف کے ساتھ 7 سے 8 سال کا بچہ بیٹھتا ہے، ساتھ ایک آدمی بھی تھا، سیف نے کہا لیلاوتی اسپتال لیکر چلو اور میں اس طرف روانہ ہوگیا، مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ اداکار ہیں، اسپتال پہنچایا تو وہاں گارڈ کو بلاکر سیف نے اپنا نام ان کو بتایا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے بھی تیمور علی خان کے والد کے ساتھ اسپتال آنے کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ سیف علی اور کرینہ کپور کے دو بیٹے ہیں جن میں تیمور علی خان 8 سال اور جہانگیر علی خان4 سال کے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں