راولپنڈی کے علاقہ روات میں لاپتہ ہونے والے پانچ سال کے بچے کی لاش دو ماہ بعد تالاب سے مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق پانچ سالہ اریشمان اپنی ماں کے ساتھ گزشتہ سال 23 نومبر کو شادی میں شرکت کیلئےگیا تھا اور لاپتہ ہوگیا تھا۔
پولیس کے مطابق اریشمان اختر کے اغوا کا مقدمہ تھانہ روات میں درج ہے، لاش پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے، واقعہ قتل تھا یا حادثہ تحقیقات کی جارہی ہے۔
نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونیوالے صارم کی لاش مل گئی
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے 11 روز قبل لاپتہ ہونے والے بچے صارم کی لاش ٹنیک سے ملی تھی۔
ایس ایس پی سینٹرل نے اس حوالے سے کہا تھا کہ 11 روز قبل لاپتہ ہونے والے 7 سالہ بچے صارم کی تلاش کا سلسلہ جاری تھا، بچے کی لاش بلڈنگ کے انڈر گراؤنڈ ٹینک سے ملی تھی۔
ایس ایس پی سینٹرل نے مزید بتایا تھا کہ معلوم ہوتا ہے واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے، واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد بچے کے والدین کو 5 لاکھ روپے تاوان کا میسج موصول ہوا تھا۔
اس کے علاوہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی بچے کے گھر جا کر والدین سے ملاقات کی تھی اور بچے کی بازیابی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی۔