اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

پاک فوج اور ایف سی نے بگن کا کنٹرول سنبھال لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاک فوج اور ایف سی نے لوئر کرم بگن اور گرد نواح کا کنٹرول سنبھال لیا ہے علاقہ میں کرفیو کا سماں ہے کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لوئر کرم کے علاقہ بگن بازار اور گردونواح میں پاک فوج اور ایف سی اہلکاروں نے کنٹرول سنبھال لیا ہے، کسی کو بھی باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور کرفیو نافذ ہے۔

دوسری طرف علاقہ میں فوج نے فریقین کے مورچوں سے مسلح افراد کو ہٹا کر اپنے قبضہ میں لے لئے ہیں، وتیزی قبیلے کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت میں بھی بگن اور گردونواح میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے اور نہ نقل مکانی کریں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سلسے میں گزشتہ روز 6 قبائل کے لوگوں کا صدہ شہر میں احتجاجی مظاہرہ بھی ہوا تھا، مظاہرہ کے دوران مقررین نے مطالبہ کیا تھا کہ حکومت کو یکطرفہ آپریشن کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

 بگن چار خیل کے علاقے میں 21 نومبر کو مسافروں کے قافلے پر فائرنگ میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد کرم ایجنسی کے علاقے اپر کرم، بگن اور پارا چنار میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے، اس دوران فریقین کے مابین مسلح تصادم میں کئی درجن افراد جاں بحق ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں