پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

چینی کی قیمت مزید بڑھ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور 7 ہفتے میں چینی کی قیمت میں اوسط 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔

حکومتی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، کراچی، پشاور کے شہری سب سےمہنگی چینی خرید رہے ہیں۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپور، کراچی، پشاور بنوں اور کوئٹہ میں چینی 10 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔

ملتان، لاہور، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ میں 5 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی جب کہ خضدار میں چینی ایک روپے فی کلوتک مہنگی ہوئی۔

- Advertisement -

راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، کراچی اور پشاور میں چینی 150 روپےمیں دستیاب ہے جب کہ سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد میں چینی 145 روپے فی کلوتک دستیاب ہے۔

کوئٹہ میں چینی کی قیمت144، خضدار میں 141، بنوں میں 140 روپے فی کلو ہے۔ حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ میں چینی 135 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں