پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

شادی کیلیے ڈیڑھ لاکھ درہم قرضہ، مراعات اور بہترین سہولیات!

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ریاست ابوظہبی میں ازدواجی سفر میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے بلاسود قرضوں کا پروگرام متعارف کروایا ہے۔

آسان شادی قرض پروگرام میں بغیر کسی سود یا فیس کے 150,000 درہم تک کی پیشکش کی گئی ہے تاکہ نوجوان جوڑوں کو مستحکم، مالی طور پر محفوظ شادیاں کرنے میں سہولت فراہم کی جاسکے۔

ستمبر 2024 میں اپنے آغاز کے بعد سے ADSSA کو 515 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 58فیصد اہلیت کے تمام معیارات پر پورا اترتے ہیں جب کہ 32 فیصد اہلیت میں ناکام رہے، اور 10 فیصد ابھی زیرِغور ہیں۔

- Advertisement -

اہلیت و شرائط

دونوں میاں بیوی کا متحدہ عرب امارات کے شہری ہونا ضروری ہے۔

شوہر کے پاس ابوظہبی میں جاری ہونے والی فیملی بک لازمی ہو۔

"میڈیم” پلیٹ فارم کے ساتھ رجسٹریشن مکمل کی جانی چاہیے بشمول شادی کا پیکج منتخب کرنا۔

درخواست گزار کی پہلے شادی نہ ہوئی ہو، سوائے بیوہ کے معاملے کے۔

نکاح نامے پر دستخط کے وقت شوہر کی عمر کم از کم 21 سال اور بیوی کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے۔

شادی کے معاہدے کی تاریخ کے چھ ماہ کے اندر شوہر کی طرف سے درخواستیں جمع کرانی ہوں گی۔

شوہر کی کل ماہانہ تنخواہ درہم 60,000 سے کم ہونی چاہیے۔

شوہر کو متحدہ عرب امارات کے بینکوں میں قرض دینے کی پالیسیوں کے مطابق کریڈٹ کی اہلیت کے معیارات پر پورا اترنا چاہیے۔

اہلیت میں عمر، تنخواہ، اور ازدواجی حیثیت کے تقاضے شامل ہیں۔

یہ اقدام وسیع تر اماراتی فیملی گروتھ پروگرام کا حصہ ہے۔

نوٹ: یہ معلومات خلیجی میڈیا سے لی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں