ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

کویت کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ : کویت کی وزارت تجارت و صنعت کے مطابق مملکت کی تیل کے علاوہ برآمدات دسمبر 2024 میں 23.2ملین دینار ($74.9 ملین) تک پہنچ گئیں، جو نومبر کے مقابلے میں 12.08 فیصد کا اضافہ ہے۔

کویت کی وزارت تجارت و صنعت کے اعداد و شمار کے مطابق خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک کو دسمبر میں کویتی برآمدات کے لیے 1766 سرٹیفکیٹ آف اوریجن جاری کیے گئے جن کی کل مالیت تقریباً 16 ملین دینار رہی۔

یہ تعداد نومبر 2024 کے مقابلے میں معمولی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ کویت کی دسمبر میں برآمدات میں اضافہ وسیع اقتصادی چیلنجز کے باوجود ہوا۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک حالیہ رپورٹ نے کویت کے کاروباری شعبے کی بحالی اور افراط زر میں کمی کا ذکر کیا۔

تاہم آئی ایم ایف نے نوٹ کیا کہ 2024 کی دوسری سہ ماہی میں کویت کی حقیقی مجموعی ملکی پیداوار میں سال بہ سال ڈیڑھ فیصد فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ تیل کے شعبے میں 6.8 فیصد کی کمی تھی۔ اس کمی کو دیگر کاروباری سرگرمیوں میں 4.2 فیصد کی توسیع سے جزوی طور پر پورا کیا گیا۔

کویت کی برآمدات خلیجی ممالک، عرب ممالک، یورپ، افریقہ، ایشیا، آسٹریلیا، اور امریکہ تک عالمی مارکیٹوں میں تیزی سے جگہ بنا رہی ہیں۔

اہم برآمدی مصنوعات میں مائع گیس، غذائی اشیاء، پولی تھیلین اور آرگینک سالوینٹس کے علاوہ، ساتھ ہی پیکیجنگ مواد جیسے خالی کارٹن بھی شامل ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں