پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی والوں نے امریکا میں بہت لابنگ کی ہوئی ہے: شیری رحمان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے امریکا میں بہت لابنگ کی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ساری دنیا دیکھ رہی ہے امریکا کے نومنتخب صدر منتخب ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اب بھی بہت بڑی پاور ہے، امریکا میں ٹھنڈ ہو تو ساری دنیا چھینک مارتی ہے، پی ٹی آئی والوں نے امریکا میں بہت لابنگ کی ہوئی ہے وہ لابنگ کریں لیکن ریاست کے خلاف نہیں۔

- Advertisement -

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ممالک اور پارٹیز بھی لابنگ کرتی ہیں لیکن وہ تعمیری ہوتی ہیں، سوال ہے کہ امریکا کو کیوں پاکستان میں اتنی دلچسپی ہوگی؟ اگر ہوئی تو وہ افغانستان میں سیکیورٹی تناظر میں ہوگی۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ سوشل میڈیا پر توڑ مروڑ کر باتیں نہیں ہونی چاہیئے، عافیہ صدیقی امریکا کے جسٹس سسٹم میں پھنس گئی ہے، امریکا کے جسٹس سسٹم کو ہلانا بہت مشکل ہوتا ہے، عافیہ صدیقی کے ساتھ ناانصافی بھی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معافی کا اختیار ہر ملک میں ہوتا ہے، اب یہ ان کی سوچ پر منحصر ہے، ہمیشہ قومیں اپنا ایجنڈا سامنے رکھتی ہیں چاہے انکی شنوائی نہ ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں