کراچی : پولیس نے اندھے قتل کیس کو تکنیکی ذرائع اور ٹیم ورک سے حل کرلیا، یکم جنوری کو ملزم نے دیرینہ دشمنی پر لقمان خان کو قتل کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کلاکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی اسد رضا نے بتایا کہ پولیس نے اندھے قتل کیس کو تکنیکی ذرائع اور ٹیم ورک سےحل کرلیا، گرفتار ملزم محمد وزیر نے قتل سمیت لیاری گینگ وار کے دیگر جرائم کا انکشاف کیا۔
اسدرضا کا کہنا تھا کہ یکم جنوری کوملزم نےدیرینہ دشمنی پر لقمان خان کو قتل کیا تھا گرفتار ملزم ماضی میں بھی جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہپ ملزم نے قتل،اقدام قتل،بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں کا بھی انکشاف کیا، ملزم لیاری گینگ وار استاد تاجوگروپ اور سلطان چوٹی کیساتھ وابستہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم اس سے قبل بھی سنگین نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے اور لیاری آپریشن کےدوران ملزم آبائی گاؤں میانوالی فرار ہوگیا تھا۔