پاکستان کے صفِ اوّل کے ایتھلیٹ، اولمپین جیولین تھروور ارشد ندیم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔
پاکستان کو 40 برسوں بعد گولڈ میڈل جتوانے والے جیویلن کھلاڑی ارشد ندیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔
جیویلن کھلاڑی کا بیت اللّٰہ کے سامنے سے احرام میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زندگی میں پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کی ہے جس پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔
View this post on Instagram
جیویلن کھلاڑی نے سوشل میڈیا پر کیپشن میں تحریر کیا کہ اس بابرکت موقع پر الحمدللّٰہ میں نے پہلا عمرہ کیا، پوری امت اور اپنے عزیز وطن کے لیے دعا کی، اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس کی وجہ یہ سب ممکن ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایک بیان میں قومی ہیرو کا کہنا تھا کہ 2025ء میں بڑے ایونٹس آ رہے ہیں ان میں شریک ہوں گا۔
بیان میں کہنا تھا کہ 2024ء میرے لیے اور پورے پاکستان کے لیے بہت اچھا رہا، 2025ء میں اپنی بہترین تھرو کرنے کا ٹارگٹ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اپنی بہترین تھرو کی تو گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔
بابر اور رضوان نے ساجد خان کی کونسی خواہش پوری کردی؟
اولمپک گولڈمیڈلسٹ نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز اور پیرس اولمپکس میں بھی اپنی بہترین تھرو کے باعث ریکارڈز بنائے۔ اولمپکس 2028ء میں اپنے اعزاز کا دفاع اور ورلڈ ریکارڈ کی خواہش ہے۔